اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماں اور بیٹے کا قتل کرکے لاشوں کو جلایا - mother and son

ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ماں اور بیٹے کا قتل کرکے لاشوں کو جلادینے کا دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا۔

ماں اور بیٹے کا قتل کرکے لاشوں کو جلایا

By

Published : Jul 11, 2019, 12:12 PM IST

پولیس کے مطابق 28 سالہ کویتا اور اس کے 4 سالہ بیٹے دنیش کا نامعلوم افرادنے بدھ کی شب حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا۔

بعد ازاں ان افرادنے ان دونوں کی لاشوں پر مٹی کا تیل ڈال کر ان کو آگ لگادی۔

اس واقعہ سے ضلع کے کاسرگُٹی گاؤں کے عوام میں تشویش کا ماحول ہے۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے مختلف زاویوں سے جانچ شروع کردی۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ ان کو قتل کرنے سے پہلے ان کی پٹائی کی گئی اور اس کے پیچھے خاتون کے قریبی ارکان خاندان کا ہاتھ ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details