اس دوران کاروان کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے شاہ حاتم تالاب کا جائزہ لیا۔ گزشتہ چند دنوں میں شہر حیدرآباد میں مچھروں کے سبب ڈینگو بخار اور متعدد بیماریاں عام ہوگئی ہیں، جس کے سبب شہر کے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ پرانے شہر کے مختلف علاقوں میں مچھروں کی افزائش بہت زیادہ ہوچکی ہے، جس سے عوام کافی پریشان ہے۔
شہر کے تالاب گندے پانی کا مرکز بن چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ گندے پانی سے مچھر کافی ذیادہ تعداد میں پنپ رہے ہیں لیکن اب حیدرآباد میں ڈرون کے ذریعے مچھروں کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں تالاب، جھیل اور نالوں میں ڈرون کے ذریعے دوائیوں کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔ اس ڈرون کے استعمال کا خاطر خواہ نتیجہ بھی سامنے آیا ہے۔