حیدرآباد نہ صرف بریانی بلکہ ایرانی چائے اور حیدرآبادی حلیم کے لیے بھی شہرت رکھتا ہے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی بھی حیدرآبادی حلیم کے شوقین تھے اور ان کے لیے حیدرآباد کی معروف دکان پستہ ہاؤس سے حلیم جایا کرتی تھی۔
حیدرآباد کی خصوصی ڈش 'حلیم' - حیدرآبادی حلیم
ریاست تلنگانہ کا شہر حیدرآباد اپنی انفرادی تہذیب و ثقافت کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے اور ساتھ ساتھ لذیذ وعمدہ حیدرآبادی بریانی اور حلیم کے لیے ملک بھر کے لوگ اس شہر کا رخ کرتے ہیں۔
ماہ رمضان المبارک میں حلیم یہاں کے لوگوں کی خاص پسند ہے رمضان المبارک کے مہینے میں شہر حیدرآباد کی ہر سڑک پر حلیم کی بھٹیاں جابجا نظر آتی ہے اندازے کے مطابق حیدرآباد میں تقریبا اس ماہ میں تقریباً 3000 حلیم کی بھٹیاں لگائی جاتی ہے تاہم حیدر آباد میونسپل کارپوریشن نے اس بار بلااجازت بھٹی لگانے والوں کو سخت کاروائی کا انتباہ دیا ہے۔
پستہ ہاؤس کے مالک عبدالمجید نے ای ٹی وی بھارت کو حلیم کے متعلق دلچسپ باتیں بتائیں اور کہا کہ عرب اور ایران کے اس پکوان کو دنیا اب حیدرآبادی حلیم کے نام سے جانتی ہے جس کی مختلف اقسام ہیں حلیم نہ صرف لذیذ بلکہ یک صحت بخش غذا بھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم حضرات بھی اسے بڑی رغبت سے کھاتے ہیں۔