اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد میٹرومسافرین میں اضافہ

آرٹی سی ورکرس کی ہڑتال کے سبب 3.65لاکھ مسافرین نے میٹرو ٹرین کی خدمات سے استفادہ کیا۔

حیدرآباد میٹرومسافرین میں اضافہ

By

Published : Oct 6, 2019, 3:33 PM IST

تلنگانہ میں آرٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے سبب حیدرآباد کی میٹرو ٹرینوں میں مسافرین کا کافی ہجوم دیکھاجارہا ہے۔

حیدرآباد میٹرو ریل کے عہدیداروں نے کہا کہ گزشتہ روزتقریبا 3.65لاکھ مسافرین نے میٹرو ٹرین کی خدمات سے استفادہ کیاجو میٹرو ریل کی اب تک کی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے۔

قبل ازیں 3.23لاکھ مسافرین نے میٹرو ٹرینوں سے استفادہ کیاتھا۔ہفتہ اور اتوار کو میٹرو ٹرینوں میں تقریبا 2.70لاکھ مسافرین سفر کرتے ہیں۔

آرٹی سی ورکرس کی ہڑتال کے پیش نظر میٹرو کے عہدیداروں کی جانب سے صبح چھ بجے سے ہی میٹرو ٹرینوں کا آغاز کردیا گیا جبکہ عموما روزانہ صبح سات بجے سے میٹرو ٹرینیں چلائی جاتی ہیں۔

عموما 11بجے شب تک میٹرو ٹرینیں چلائی جاتی ہیں تاہم اس ہڑتال کے پیش نظر نصف شب تک بھی ٹرینیں چلائی گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details