اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد میں نظر آیا رمضان المبارک کا چاند - moon sighted in hyderabad

مرکزی رویت ہلال کمیٹی تلنگانہ نے حیدرآباد، تلنگانہ اور ملک کی مختلف ریاستوں میں چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ صدر کمیٹی قبول پاشاہ قادری شطاری نے چاند کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلمان آج سے تراویح کا اہتمام کریں۔

حیدرآباد میں نظر آیا رمضان المبارک کا چاند
حیدرآباد میں نظر آیا رمضان المبارک کا چاند

By

Published : Apr 24, 2020, 11:28 PM IST

رکن کمیٹی سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی نے مسلمانوں کو گھروں میں تراویح کا اہتمام کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ عوام کیلئے یہ رمضان شائد اس بے چینی میں گزرے کہ وہ مساجد میں تراویح کا اہتمام نہ کر سکیں لیکن اس میں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، احادیث میں ان حالات میں نماز گھر پر ادا کرنے کی گنجائش ہے۔

انہوں نے مسلمانوں سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے، بازاروں میں جانے سے گریز کرنے کے علاوہ اللہ کو راضی کرنے میں اپنا وقت گزارنے کی گزارش کی۔

انہوں نے کہا کہ ا انشاء اللہ کورونا ختم ہوجائے تو ہم عید کی نماز عیدگاہ میں ادا کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details