تلنگانہ کے وزرا کے دورہ یادادری بھونگیر ضلع کے موقع پر ان کی جیبیں کتر لی گئی۔ اس واقعہ میں تقریباً ایک لاکھ روپے کی رقم نکال لی گئی۔
یادادری بھونگیر ضلع کے موتور علاقہ کے دو وزرا وزیر جگدیش ریڈی اور نرنجن ریڈی نے گذشتہ روز دورہ کیا۔ اس موقع پر نئے زرعی مارکیٹ صدر نشین کی حلف برداری کی تقریب میں ان وزرا نے شرکت کی۔ اس کے پیش نظر وزرا کا مقامی لیڈروں نے شاندار استقبال کیا۔
اسی دوران ایک شخص نے ان وزرا کے جیب سے تقریباً ایک لاکھ روپے کی رقم اڑالی۔ ان وزرا کے دورہ کے موقع پر بھاری پولیس بندوبست کے دوران یہ واردات پیش آئی۔ اس واقعہ کا ویڈیو وہاں پہلے ہی سے موجود میڈیا کے کیمرہ میں قید ہوگیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس چور نے وزرا کی جیبوں سے آسانی کے ساتھ رقم اڑالی۔