ریاست تلنگانہ کی حکومت نے اس برس کورونا وائرس کی وجہ سے دسویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ کیا ہے جس میں نورالدین کو بھی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
حیدرآباد: محمد نورالدین 33 برس بعد دسویں جماعت میں کامیاب - کورونا وائرس کی وجہ سے دسویں جماعت کے طلبا کو پروموٹ کیا ہے
تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے علاقہ مشیرآباد کے رہنے والے 51 برس کے محمد نورالدین 33 برس بعد دسویں جماعت میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سرکاری ملازمت کرنے کے لیے نورالدین گزشتہ 33 برس سے دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں۔
محمد نورالدین 33 برس بعد دسویں جماعت میں کامیاب
محمد نورالدین ایک خانگی اسکول میں سیکورٹی گارڈ کی حیثیت سے ملازمت کرتے ہیں۔ ان کی تنخواہ 7 ہزار روپے ہے۔ نورالدین کو ایک لڑکی اور دو لڑکے ہیں۔
تلنگانہ میں کورونا ٹسٹ کے مراکز کی تفصیلات
انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں دسویں جماعت میں کامیاب ہو چکا ہوں۔ اب مجھے حکومت روزگار فراہم کرے۔