اردو

urdu

ETV Bharat / state

Telangana Politics مودی نے تلنگانہ میں مختلف پروجکٹس کا سنگ بنیاد رکھا

تلنگانہ میں آج وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کا حکمراں پارٹی بھارتیہ راشٹریہ سمیٹی نے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور مختلف مقامات پر وزیراعظم کے دورہ کے خلاف فلکسی بورڈ نصب کیے گئے ہیں جس میں مختلف سوال پوچھے گئے ہیں۔ Telangana Politics

Telangana Politics
Telangana Politics

By

Published : Jul 8, 2023, 11:28 AM IST

حیدرآباد: وزیراعظم مودی نے تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں ویاگن کی تیاری کی انڈسٹری کا سنگ بنیاد رکھا جس میں ہر ماہ 200 ویاگنس کی تیاری عمل میں آئے گی۔ وزیراعظم نے 5587 کروڑ روپے کے تخمینی مصارف سے قومی شاہراہوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ ساتھ ہی انہوں نے 1127 کروڑ روپے کے صرفہ سے تعمیر کئے جانے والے گرین فیلڈ ہائی وے کے علاوہ587 کروڑ روپے کے روڈ ڈیولپمنٹ پروجکٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ مودی نے وزیراعظم بننے کے بعد پہلی مرتبہ کاکتیہ حکمرانوں کی سرزمین پر قدم رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی شاہراہوں کو تیزی کے ساتھ ترقی کے قدم کے طور پر 26 ہزار کروڑ روپے کے صرفہ سے حیدرآباد کے اطراف کے 5 تا 6 اضلاع کو جوڑنے والی ریجنل رنگ روڈ کی تعمیر کی جائے گی۔ اس میں 50 فیصد شراکت مرکز اور 50 فیصد ریاستی حکومت کی ہوگی۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے جتنا جلد ممکن ہوسکے اراضیات حاصل کرتے ہوئے اسے نیشنل روڈ اتھارٹی کے حوالے کرنے کے بعد مرکز کاموں کے آغاز کے لئے تیار ہے۔ آوٹر رنگ ریل پراجکٹ کے آغاز کے لئے سروے مکمل کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مرکزی حکومت کا تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک ہے:وزیرخزانہ ہریش راو

وہیں دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی کے آج تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے دورہ کے خلاف کئی مقامات پر فلکسی بورڈس لگائے گئے ہیں۔ان فلکسی بورڈس میں انگریزی میں تحریر کے ذریعہ پوچھا گیاکہ تلنگانہ کے لئے ٹرائبل یونیورسٹی کہاں ہے؟ اس طرح کے فلکسی بورڈس ضلع کے مختلف مقامات پر لگائے گئے ہیں جو تمام کے لئے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ایک اور فلکسی میں مودی کی تصویر کے ساتھ انگریزی میں پوچھاگیا کہ مودی جی، ممنور ایئرپورٹ کا کیا ہوا؟

ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس نے وزیراعظم کے دورہ کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مودی کے دورہ کے خلاف آج مُلگ ضلع میں کاکتیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا اور مُلگ میں ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک اور فلکسی بورڈ میں پوچھاگیا کہ بیارم اسٹیل فیکٹری کا کیا ہوا؟ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی حیدرآباد میں وزیراعظم مودی کے دورہ کے دوران حکمراں پارٹی کی جانب سے فلکسی بورڈز نصب کیے گئے تھے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details