اردو

urdu

ETV Bharat / state

مودی نے تلنگانہ، آندھرا پردیش کو ہرممکن مدد کا تیقن دیا - بارش سے تباہی

وزیراعظم نریندر مودی نے موسلا دھار بارش سے متاثرہ دونوں تیلگو ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بات کی اور ہر ممکن مدد کا تیقن دیا۔

مودی نے تلنگانہ آندھراپردیش کوہرممکن مددکا تیقن دیا
مودی نے تلنگانہ آندھراپردیش کوہرممکن مددکا تیقن دیا

By

Published : Oct 15, 2020, 9:32 AM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی اور تلنگانہ کے وزیراعلی چندرشیکھر راو سے ٹیلی فون پر دونوں ریاستوں میں مسلسل ہورہی بارش سے پیدا ہوئی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کی اور مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کا تیقن دیا۔

دونوں وزرائے اعلی سے بات چیت کے بعد وزیراعظم نے تیلگو میں ٹویٹ کیا جس میں انھوں نے لکھا 'دونوں ریاستوں میں شدید بارش سے پیدا شدہ صورتحال پر میں نے محترم راو اور محترم جگن موہن ریڈی سے بات چیت کی اور مرکز کی طرف سے راحت اور بچاو کام میں مدد کا یقین دلایا ہے۔'

مودی نے تلنگانہ آندھراپردیش کوہرممکن مددکا تیقن دیا

وزیراعظم نے شدید بارش سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ریاستوں میں منگل سے شدید بارش سے جان و مال کا بہت نقصان ہوا ہے اور مختلف حادثات میں اب تک کم از کم 25 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

آندھرا پردیش میں مسلسل بارش کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوئی ، وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی سے بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر جگن نے مودی کو متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے اہلکار جو اقدامات کر رہے ہیں اس کی وضاحت کی۔

متاثرہ علاقوں میں فوج اور این ڈی آر ایف کی ٹیمز راحت اقدامات انجام دے رہی ہیں، کئی افراد جو نشیبی علاقوں میں پھنسے ہوئے تھے۔ انھیں نکالا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں اب تک 19 افراد ہلاک، بھارتی فوج راحت رسانی میں مصروف

ABOUT THE AUTHOR

...view details