اردو

urdu

By

Published : Oct 20, 2020, 2:16 PM IST

ETV Bharat / state

سیلاب متاثرین کو دوماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

وزیراعلی کی اپیل پر میگھا انجینئرنگ اینڈ انفرا نے دس کروڑروپئے کی رقم کے عطیے کا اعلان کیا۔

متاثرین کو دوماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ
متاثرین کو دوماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ

حیدرآباد میں شدید بارش سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے گریٹرحیدرآباد حدود کے ارکان اسمبلی، ارکان کونسل اور ارکان پارلیمنٹ آگے آئے جنہوں نے اپنی دو ماہ کی تنخواہ وزیراعلی کے ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد کی عوام کو ہر ممکن مدد کی ان عوامی نمائندوں نے یقین دہانی کروائی ہے۔وزیراعلی نے گزشتہ روز ہی صنعت کاروں،تاجروں،کامرس اور بزنس رہنماں سے خواہش کی تھی کہ وہ بارش متاثرین کی مدد کے لئے آگے آتے ہوئے ان کے ریلیف فنڈ میں رقم جمع کروائیں۔

وزیراعلی کی اپیل پر میگھا انجینئرنگ اینڈ انفرا نے دس کروڑروپئے کی رقم کے عطیے کا اعلان کیا۔ساتھ ہی اسٹیٹ رائس ملرس ایسوسی ایشن کے صدر جی ناگیندر اور جنرل سکریٹری موہن ریڈی نے بھی دو کروڑروپئے کے اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ کو تملناڈو حکومت کا دس کروڑ روپے عطیہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details