حیدرآباد کے حلقے کاروان سے رکن اسمبلی اور ایم آئی ایم کے رہنما کوثر محی الدین کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی۔ اور دھمکی دینے والے شخص نے ان سے 50 لاکھ روپئے طلب کیے۔
رکن اسمبلی کوثرمحی الدین کو دھمکی آمیز فون - حیدرآباد کی خبریں
رکن اسمبلی سے50 لاکھ روپئے طلب کیےگئے۔ دھمکی دی گئی کہ ان کے بیٹے کو اغوا کرلیا جائے گا۔
رکن اسمبلی کوثرمحی الدین کو دھمکی آمیز فون
رکن اسمبلی کو یہ دھمکی دی گئی کہ ان کے بیٹے کو اغوا کرلیا جائے گا۔اس سلسلےمیں رکن اسمبلی نے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے، تحقیق کی جارہی ہے۔
کوثرمحی الدین دوسری بار کاروان کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ وہ ایم آئی ایم کے زمینی سطح کے کارکن سمجھے جاتے ہیں۔
Last Updated : Mar 2, 2021, 11:51 AM IST