اردو

urdu

ETV Bharat / state

مردہ قرار دی گئی خاتون 11 سال بعد گھر واپس - خاتون 11سال بعد گھر واپس

ایک ذہنی طورپر متاثرہ لاپتہ شادی شدہ خاتون جس کو مردہ سمجھ کر ارکان خاندان نے دوسری خاتون کی لاش کی آخری رسومات انجام دی تھیں گھر واپس ہوگئی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آیا.

ذہنی متاثرہ
ذہنی متاثرہ

By

Published : Aug 25, 2021, 3:05 PM IST

Updated : Aug 25, 2021, 3:34 PM IST

تفصیلات کے مطابق ضلع کے مٹ پلی منڈل کے جگاساگر دیہات کی رہنے والی 48 سالہ لکشمی کو تین بیٹیاں ہیں۔ اس کا شوہر ملازمت کے لئے خلیجی ملک گیا ہوا تھا۔ 11سال قبل ذہنی طورپر متاثرہ ہونے کی وجہ سے وہ لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد اس کے ارکان خاندان نے اس کو کافی تلاش کیا تھا تاہم اس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

دو سال بعد نظام آباد ضلع کے کوناپور جنگلاتی علاقہ میں ایک خاتون کی لاش مسخ شدہ حالت میں پائی گئی۔ اس خاتون کی لاش کو لکشمی کی لاش سمجھ کر اس کے ارکان خاندان نے اس کی آخری رسومات انجام دے دیں۔

اسی دوران گھر سے لاپتہ لکشمی تمل ناڈو کے پیرمبور پہنچ گئی جہاں ایک تنظیم نے اس کا علاج کروایا اور وہ صحت مند ہوگئی۔

مزید پڑھیں:تلنگانہ: خواتین پولیس کے لیے علاحدہ ٹریننگ سینٹر کا افتتاح

بعد ازاں اس تنظیم کے ذمہ داروں نے اس سے اس کے مقام کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے اس کے رشتہ داروں سے رابطہ کیا جس کے بعد اس کے ارکان خاندان وہاں پہنچے اور لکشمی کو اپنے گھر واپس لایا۔اس موقع پر لکشمی کے ارکان خاندان میں مسرت کی لہر دیکھی گئی۔

یو این آئی

Last Updated : Aug 25, 2021, 3:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details