مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ آوارہ کتوں سے متعلق جی ایچ ایم سی میں کئی بار شکایت کی گئی تھی، لیکن شکایت کو نظر انداز کیا گیا۔ تاہم آج یہ واقعہ پیش آیا۔
حیدرآباد کے علاقہ اسدبابانگر میں آوارہ کتوں کے حملے میں ایک کم عمر لڑکے کی موت ہو گئی۔ کشن باغ کے اسدبابا نگر سے تعلق رکھنے والا محمد ایان آج اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ قریبی علاقے موسیٰ ندی کے قریب کھیل رہا تھا۔
حیدرآباد: آوارہ کتوں کے حملہ سے معصوم بچہ ہلاک اسی دوران اچانک کتوں نے اس پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ تاہم اس کے ساتھی کسی طرح بچ کے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
کتوں نے لڑکے کے گلے اور جسم کے مختلف حصوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایان نامی لڑکا شدید زخمی ہو گیا اور اس کی موت ہو گئی۔
کتوں کے حملے کے بعد مقامی افراد نے جی ایچ ایم سی حکام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار اس کی شکایت کی گئی تھی تاہم اس پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ اسی وجہ سے آج ایک معصوم کی موت ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:
اس واقعہ سے ناراض مقامی لوگوں نے سڑک پر احتجاج شروع کر دیا۔ موقعہ پر پہنچی بہاردرپورا پولیس نے مقامی لوگوں کو سمجھا بجھا کر احتجاج کو ختم کرایا ساتھ ہی اس معاملے میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے