تلنگانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔جنسی زیادتی کی کوششوں کا مقابلہ کرنے پر ایک نابالغ کو آگ لگادی گئی۔ اگرچہ یہ واقعہ 18 ستمبر کو پیش آیا تھا، تاہم پولیس کو اس کی اطلاع ملنے کے بعد پیر کے روز17 دن بعد یہ بات سامنے آئی۔
گھریلو کام کرنے والی ایک 13 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر تلنگانہ کے مصطفے نگر میں اس کے آجر نے جنسی زیادتی کی کوشش کی نابالغہ کے ذریعہ مزاحمت کرنے پر اسے نذر آتش کردیا۔
پولیس نے پیر کو بتایا ، "26 سالہ شخص کو پیر کے روز حراست میں لیا گیا، لڑکی کے بیان کی بنیاد پر ، جو شدید جھلس جانے کے بعد کھمم ضلع اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔"
اس شخص کےخلاف جنسی زیادتی اور قتل کی کوشش کے الزام میں کیس درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ، "اگرچہ یہ واقعہ 18 ستمبر کو پیش آیا تھا ، لیکن یہ بات پیر کو 17 دن کے بعد سامنے آئی جب پولیس کو نجی اسپتال میں جھلس جانے والے بچی کے علاج معالجہ کے بارے میں اطلاع ملی۔"