اردو

urdu

ETV Bharat / state

JP Nadda Visit Telangana جے پی نڈا کے تلنگانہ دورہ پر وزیر تارک راما راو کا طنز - جے پی نڈا کا تلنگانہ دورہ

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق ایم ایل سی رام چندر راؤ نے جمعہ کو تلنگانہ ہائی کورٹ کے پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کی ورنگل میں ریلی کی اجازت دینے کے فیصلے کی ستائش کی۔ JP Nadda Visit Telangana Today

جے پی نڈا کے تلنگانہ دورہ پر وزیر تارک راما راو کا طنز
جے پی نڈا کے تلنگانہ دورہ پر وزیر تارک راما راو کا طنز

By

Published : Aug 27, 2022, 12:23 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے سوال کیا کہ آج کون سا غلام، جے پی نڈا کی چپل اٹھائے گا۔ چند دن پہلے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کی جانب سے ان کی چپل اٹھاکر ان کو پہننے کے لئے دینے کی ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس میں تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد مختلف گوشوں سے زعفرانی جماعت کے لیڈر پر نکتہ چینی کی جارہی تھی اور ریاست کی برسر اقتدار جماعت ٹی آر ایس کے لیڈروں نے تلنگانہ کی عزت نفس کو امت شاہ کے پیروں تلے رکھ دینے کا الزام بنڈی سنجے پر لگایا تھا۔ Which Ghulam will carry the Chappal of JP Nadda

یہ بھی پڑھیں: Slippers to Amit Shah By Bandi Sanjay امیت شاہ کو چپل اٹھاکر پہننے کے لیے بنڈی سنجے نے دیا ویڈیو وائرل

نڈا کے آج دورہ ورنگل ضلع کے سلسلہ میں سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم و ریاست کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے کارگذار صدر تارک راما راو نے ایک طنزیہ ٹوئیٹ کیا۔ وزیراعلی کے چندر شیکھر راو کے فرزند تارک راماراو نے ساتھ ہی ایک کارٹون بھی پوسٹ کیا۔ اس کارٹون میں تلگو زبان میں لکھاگیا ہے کہ آج جے پی نڈا شہر کا دورہ کررہے ہیں۔کارٹون میں ایک شخص کو دکھایاگیا ہے جو دوسرے شخص کو چپل اٹھاکر دے رہا ہے۔ تارک راما راو نے اس کارٹون کے ساتھ انگریزی میں لکھا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ اس کیلئے(چپل اٹھانے کیلئے) شدید مسابقت ہوگی۔ KT Rama Rao Slams BJP

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details