حیدرآباد:شہر حیدرآباد کے حلقہ کاروان سے مجس اتحاد المسلمین کے امیدوار کوثر محی الدین نے پچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس کے علاوہ حلقہ نامپلی سے محمد ماجد حسین، حلقہ یاقوت پورہ سے جعفر حسین معراج، نے پرچے نامزدگی جمع کرائی ہے۔ حلقہ کارون کے امیدوار کوثر محی الدین نے حکیم پیٹ، سے ریلی کی شکل میں جلوس نکالتے ہوئے، ایم آر او آفس لنگر ہاؤس پہنچ کر پرچے نامزد گی داخل کیا۔
واضح رہے کہ کوثر محی الدین 10 سال سے حلقہ کاروان کے رکن اسمبلی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر کوثر محی الدین نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں مجھے امیدوار بنایا گیا ہے، میں پوری امینداری اور کڑی محنت کے ساتھ انتخابات میں جیت درج کرنے کی کوشش کروں گا۔
اس خاص موقع پر انہوں نے مجس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی اور اکبر الدین اویسی کا شکریہ ادا کیا۔ غور طلب ہو کہ 2014 کے انتخابات میں کوثر محی الدین نے بی جے پی کو 50 ہزار ووٹوں سے شکست دیتے ہوئے فتح حاصل کی تھی۔