اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tension on OU Campus: عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں طلبا تنظیموں کے کارکنوں کے درمیان تصادم - طلبا تنظمیوں کے درمیان تصادم

وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی آج سالگرہ کے سلسلہ میں بہوجن طلبا تنظیم کے کارکنوں نے این آرہاسٹل کے قریب ان کا پتلا نذرآتش کرنے کی کوشش کی جس میں حکمران جماعت ٹی آرایس کی طلبا تنظیم ٹی آرایس وی کے کارکنوں کی جانب سے رکاوٹ پیدا کی گئی اور اس حرکت کی مذمت کرتے ہوئے انہیں روکنے کی کوشش کی گئی۔Mild Tension on Osmania University Campus

عثمانیہ یونیورسٹی
عثمانیہ یونیورسٹی

By

Published : Feb 17, 2022, 2:14 PM IST

شہرحیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی میں آج ہلکی کشیدگی پھیل گئی کیونکہ طلبا کی دو تنظیموں کے کارکن ایک دوسرے سے متصادم ہوگئے اور پولیس کو بیچ بچاو کرتے ہوئے بعض طلبا کو حراست میں لینا پڑا۔Mild Tension on Osmania University Campus

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی آج سالگرہ کے سلسلہ میں بہوجن طلباتنظیم کے کارکنوں نے این آرہاسٹل کے قریب ان کا پتلا نذرآتش کرنے کی کوشش کی جس میں حکمران جماعت ٹی آرایس کی طلباتنظیم ٹی آرایس وی کے کارکنوں کی جانب سے رکاوٹ پیدا کی گئی اور اس حرکت کی مذمت کرتے ہوئے انہیں روکنے کی کوشش کی گئی۔

اس موقع پر پولیس کو مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑا۔ٹی آرایس وی کارکنوں نے بہوجن طلبا تنظیم کے کارکنوں کا تعاقب کیا اور ان پر حملہ کی کوشش کی تاہم پولیس نے بیچ بچاو کرتے ہوئے بہوجن تنظیم کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا اور ٹی آرایس وی کے کارکنوں کے جذبات کو سرد کیا۔

مزید پڑھیں:Sensation in Osmania University: عثمانیہ یونیورسٹی میں نامعلوم سمادھی پائے جانے سے سنسنی

بہوجن طلبا تنظیم کے کارکنوں نے وزیراعلی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔اس واقعہ کے ویڈیوز سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details