حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کی جانب سے میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حیدرآباد میں میلاد النبی ﷺ کے جلوس اور گنیش جلوس کے ایک ساتھ ہونے کی وجہ سے میلاد النبی ﷺ جلوس کے تعلق سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو ہوگئی تھی۔ مرکزی میلاد جلوس کمیٹی نے یکم اکتوبر کو جلوس نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہر حیدرآباد میں ہر سال روایتی طور پر 12 ربیع الاول کو ہی میلاد النبی ﷺ کا جلوس نکالا جاتا ہے جو اس سال 28 ستمبر کو آئے گا تاہم گنیش وسرجن کی وجہ سے اس طرح کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔
شہر میں گنیش وسرجن کا جلوس بھی 28 ستمبر کو ہی نکالا جانے والا ہے، مرکزی میلاد جلوس کمیٹی نے میلاد النبی کے جلوس کی تاریخ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ایک ہی دن دو جلوس نکالنے سے شرپسندوں کو گڑبڑ کرنے کے موقع مل سکتا ہے۔ مرکزی میلاد جلوس کمیٹی میں متعدد صوفی حضرات، درگاہوں کے سجادہ نشین اور مذہبی شخصیات شامل ہیں۔
حیدرآباد کے کئی علاقوں میں میلاد النبی کا جلوس