حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں واقع پولیس اسٹیشنز پر مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن جمع ہو رہے ہیں، جنہیں پولیس یہ کہہ کر روانہ کررہی ہے کہ آن لائن پاس کے ذریعے پاس حاصل کیا جا سکتا ہے، اس کیلئے پولیس اسٹیشن آنے کی ضرورت نہیں ہے۔
حیدرآباد کے پولیس اسٹیشنز پر تارکین وطن کا ہجوم - حیدرآباد تازہ ترین خبریں
مرکزی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے قواعد میں نرمی لاتے ہوئے مختلف ریاستوں میں پھنسے تارکین وطن کو وطن جانے کی اجازت دیئے جانے کے بعد، حیدرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں پر تارکین وطن کی بھاری تعداد پاس کے حصول کیلئے جمع ہے۔
پاس کے حصول کیلئےحیدرآباد کے پولیس اسٹیشنز پر تارکین کا تانتا
ا مزدور پیشہ طبقے کا کہنا ہے کہ وہ آن لائن خانہ پری کے عمل سے واقف نہیں ہیں، اس لئے پاس کے لیے پولیس اسٹیشن سے رجوع ہو کر مدد کی طلب کر رہے ہیں، لیکن پولیس ان کی کوئی مدد نہیں کر رہی ہے۔
ان افراد نے پولیس اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاس کے حصول میں ان کی مدد کی جائے تا کہ وہ جلد از جلد اپنے گھر پہنچ سکیں۔