ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں قائم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی حیدرآباد(آئی آئی ٹی، حیدرآباد) میں نقل مکانی کرنے والے مزدوروں نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایل اینڈ ٹی کمپنی کے ایچ آر ملازمین پر حملہ کر دیا۔
یہ کمپنی آئی آئی ٹی حیدرآباد میں تعمیراتی کام انجام دیتی ہے۔ کمپنی، ان مزدوروں کو اجرتوں کی فراہمی میں کافی تاخیر کر رہی تھی۔
ایل اینڈ ٹی کے ملازمین نے اس حملہ کی شکایت سنگاریڈی پولیس سے کی۔ پولیس صورتحال پر قابو پانے کے لئے موقع پر پہنچ گئی تاہم ضروری غذائی اشیا نہ ملنے سے پریشان حال مزدوروں نے پولیس پر بھی حملہ کردیا۔
ان مزدوروں نے پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔ جس کے بعد پولیس اپنی سلامتی کے لئے وہاں سے بھاگ کھڑی ہوئی کیونکہ ان مزدوروں کی تعداد کافی زیادہ تھی۔