اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: بہار سے 300 مزدووں کی آمد - بہاری مزدور

ملک بھر میں تقریباً 45 دنوں سے لاک ڈاون کے چلتے مائیگرینٹ ورکرس اپنے اپنے آبائی مقامات کو جانے کےلیے کوشاں ہیں ایسے میں بہار کے کھاگریا سے تعلق رکھنے والے تقریباً تین سو ورکرس تلنگانہ کی چاول میلز میں کام کرنے کےلیے یہاں آئے ہیں۔

Migrant workers from Bihar return to T'gana in special train
تلنگانہ: بہار سے 300 مزدووں کی آمد

By

Published : May 8, 2020, 7:52 PM IST

تلنگانہ حکومت نے بہار کے ورکرس کےلیے شرامک اسپیشل ٹرین کا انتظام کیا تھا جو آج حیدرآباد کے لنگم پلی ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئی۔

بہار کے مزدوروں کی آمد پر وزیر سیول سپلائیز جی کملاکر لنگم پلی ریلوے اسٹیشن پہنچے اور ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر سیول سپلائز کارپوریشن کے چیرمین ایم سرینواس ریڈی اور ریتو بندھوں سمیتی کے چیرمین راجیشور ریڈی بھی موجود تھے۔

پنچایت راج سکریٹری سندیپ کمار نے سائبرآباد پولیس کمشنر سجنار اور رنگاریڈی ضلع کلکٹر اموئے کمار نے بہار سے آئے مزدوروں کے لیے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔

لنگم پلی ریلوے اسٹیشن پہنچنے والے مزدوروں کی طبی جانچ کی گئی، انہیں غذائی اشیا اور ماسک دیا گیا جس کے بعد انہیں خصوصی بسوں کے ذریعہ نلگنڈہ، مریال گوڑہ، کریمنگر، کاماریڈی، جگتیال، پیداپلی، سلطان آباد، منچریال اور سدی پیٹ میں واقع رائس میلز کو روانہ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details