اردو

urdu

ETV Bharat / state

MFC Chairman on Beggar Community: ایم ایف سی چیئرمین نے فقرا کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کا تیقن دیا - حیدرآباد میں فقرا کی تقریب منعقد

تلنگانہ مینارٹی فینانس کارپوریشن کے چیئرمین محمد امتیاز اسحاق نے کہا کہ تلنگانہ میں دو لاکھ خاندانی فقرا ہیں ان کی فلاح و بہبود کے لئے اقلیتی فینانس کارپوریشن کی جانب سے ایک بجٹ جاری کیا جائے گا اور ان کے مسائل بہت جلد حل کیے جائیں گے۔ MFC chairman on Beggar Community

ایم ایف سی چیئرمین نے فقرا کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کا تیقن دیا
ایم ایف سی چیئرمین نے فقرا کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کا تیقن دیا

By

Published : May 8, 2022, 7:42 PM IST

تلنگانہ: تلنگانہ فقرا ( بی سی ای) نے حیدرآباد کے مضافاتی علاقے جوہر نگر میں ایک تقریب منعقد کی جس میں تلنگانہ مینارٹی فینانس کارپوریشن کے چیئرمین محمد امتیاز اسحاق کو مدعو کیا - محمد امتیاز اسحاق نے فقرا سے ملاقات کی اور ان کے مسائل حل کرنے کا تیقن دیا۔ MFC chairman on Beggar Community

ایم ایف سی چیئرمین نے فقرا کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کا تیقن دیا

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد امتیاز اسحاق نے کہا کہ تلنگانہ میں خاندانی فقرا دو لاکھ ہے ان کی فلاح و بہبود کے لئے اقلیتی فینانس کارپوریشن کی جانب سے ایک بجٹ جاری کیا جائے گا اور ان کے مسائل بہت جلد حل کیے جائیں گے- انھوں نےکہا تلنگانہ میں اقلیتوں کے لیے حکومت کی کئی اسکیمز ہیں جس کے ذریعہ عوام استفادہ حاصل کرسکتی ہے- مائناریٹی فینانس کارپوریشن کی جانب سے فقرا میں TVS XL گاڑیاں اور سیونگ مشین تقسیم کیے گئےتھے-

فقرا تنظیم کے صدر محمد سلیم نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں دو لاکھ خاندان ایسے ہیں جو خاندانی فقرا ہے جو باپ دادا کے زمانہ سے بھیگ مانگتے ہیں- اب آنے والی نسل بھیگ مانگنا نہیں چاہتی اور تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے اور ملازمت، کاروبار کرنا چاہتی ہے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ فقرا ( بی سی ای) اسوسی ایشن نے تلنگانہ مینارٹی فینانس کارپوریشن کے چیئرمین محمد امتیاز اسحاق کے دفتر حج ہاؤز نامپلی میں ملاقات کی اور ایک مکتوب دیا تھا اور اپنے مسائل سے واقف کروایا- جس کے بعد مائناریٹی فینانس کارپوریشن چیرمین محمد امتیاز اسحاق نے فقرا سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details