تفصیلات کے مطابق 29 نومبر کی رات کلثوم پورہ کی رہنے والی ایک پندرہ برس کی لڑکی اپنی ماں کے لیے دوا لے کر گھر لوٹ رہی تھی کہ دو موٹر سوار نوجوانوں نے اس کو موٹر سائیکل پر اپنے ساتھ لے جانے لگے۔ لنگر ہاؤز پر ایک قریبی رشتہ دار نے لڑکی کو دو اجنبی نوجوانوں کے ساتھ دیکھ کر اس سے ان نوجوانوں کے متعلق پوچھ گچھ کی، اس دوران گھبراہٹ کا شکار دونوں نوجوان لڑکی اور گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
حیدرآباد: کمسن لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام - kidnapping attempt in Hyderabad
حیدرآباد کے علاقے کلثوم پورہ میں ایک کمسن لڑکی کے اغوا کی کوشش کو ناکام کر دیا گیا۔
حیدرآباد میں کمسن لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام
بعد ازاں لڑکی کو اس کے گھر پہنچانے کے بعد نامعلوم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور ان کی موٹر سائیکل AP 28 DM 4812 کو جائے وقوع سے ضبط کرلیا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کے مطابق لڑکی ذہنی طور پر معذور ہے۔