تلنگانہ پرائیویٹ ٹیچرز فورم کے صدر شیخ شبیرعلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرتعلیم نے دعوی کیا ہے کہ پرائیویٹ ٹیچرز کے مسائل پر وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کی توجہ دلائی گئی ہے، جس پر انہوں نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز میں تبدیلیوں اور ان کو ازسرنو طور پر بہتر بنانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اس کمیٹی میں پرائیویٹ اسکولز ٹیچرز فورم کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔