حیدرآباد: حکومت بہار کے وزیر برائے اقلیتی بہبود محمد زماں خاں اور اترپردیش کے سابق رکن پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) سلیم انصاری نے جمعہ کو ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر خیرسگالی ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں قائدین سے طویل گفتگو ہوئی جس میں اپنی اپنی ریاستوں کی حکومتوں کی کارکردگی اور اسکیمات پر اظہارِ خیال کیا گیا۔ Meeting of Zaman Khan and Salim Ansari with Mehmood Ali
وزیر داخلہ نے حکومت تلنگانہ کی اسکیمات بالخصوص اقلیتوں اور مسلمانوں کی فلاح وبہبود کی اسکیمات جیسے شادی مبارک، ریسیڈینشل اسکولس، چیف منسٹر اوور سیز اسکالرشپ، فیس ری امبرسمنٹ، ائمہ و مؤذنین کا مشاہرہ اور دیگر کی تفصیلات بتائی۔ جس پر دونوں مہمانوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام بالخصوص مسلمان کافی خوش نصیب ہیں جنہیں کے سی آر جیسے بہترین اور عملی سیکولر قائد نصیب ہوئے ہیں۔