وقف بورڈ اجلاس میں افضل گنج علاقے کی حضرت امان اللہ قادری درگاہ اور قبرستان پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش پر بحث ہوئی اور ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کراتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کی گئی۔
تلنگانہ وقف بورڈ ممبران کا اجلاس - تلنگانہ وقف بورڈ چیرمین محمد سلیم
تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین محمد سلیم کی نگرانی میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بورڈ کے رکن اور سی او شاہنواز قاسم کے علاوہ دیگر عہدیداران موجود تھے۔
Telangana Waqf Board
تلنگانہ وقف بورڈ چیئرمین محمد سلیم نے میڈیا کو بتایا کہ اوقاف کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کیا جارہا ہے، اس لیے ہائی کورٹ کے احکامات کے ذریعہ شر پسند عناصر پر کارروائی کرے گا۔
وقف بورڈ کا آئندہ اجلاس 16 فروری کو منعقد کیا جائے گا۔