نرمل سے سات کلو میٹر دور بھینسہ روڈ پر واقع موضع سرگاپورکی دوسو ایکر وسیع وعریض اراضی پریہ اجتماع منعقد کیاجارہا ہے جس میں شرکت کے لئے اے پی اور تلنگانہ کے مختلف علاقوں سے تقریبا دو لاکھ افراد شریک ہورہے ہیں۔
بنگلہ والی مسجد مرکز نظام الدین دہلی کے اکابرین دعوت وتبلیغ کے خطابات بھی ہوئے، اجتماع گاہ کا پنڈال 12 لاکھ فٹ پر ڈالا گیا جس میں دولاکھ سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔جبکہ اجتماع کے دونوں دن تین وقت لاکھوں افراد کو کھانا فراہم کرنے کے لئے 21 طعام خانوں کا نظم کیا گیا ہے اور پانی کی سپلائی کے لیے 30 لاکھ لیٹر پانی کے 2 واٹر سمپ تیار کیے گئے،وضو کی سہولت کے لیے دس ہزار وضو خانے بنائے گئے۔