حیدرآباد کے ایل بی نگر زون،ونستھلی پورم میں واقع سرکاری ایریا ہسپتال میں ریٹائرڈ ملازمین اور صحافیوں کے لیے ترتیب دیے گئے ویلنیس سنٹرمیں دوائی کی قلت ہے۔
مریضوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے دعوی کیا تھا کہ ویلنیس سنٹر میں تشخیص کے ساتھ دوائی بھی دی جائے گی۔ مگر دوائی و دیگر سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مریضوں کا کہنا ہے کہ وہ دور دراز سے یہاں تشخیص ودوائی کے لیے آتے ہیں مگر یہاں مکمل دوائی نہیں دی جاتی۔ مثلا پانچ قسم کی دوائی میں ایک یا دو قسم دی جاتی ہے اور باقی کے باہر سے خریدنے کے لیے کہا جاتا ہے۔
ونستھلی پورم ایریا ہسپتال میں پہلے 200 سے 400 مریض آیا کرتے تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تعداد بڑھ کر 1500 ہوگئی۔ ایل بی نگر، ابراہیم پٹنم، میرپٹ علاقوں کے لیے یہ واحد گورنمنٹ ایریا ہسپتال ہے جہاں ہر ماہ تقریبا 5000 حاملہ خواتین تشخیص کے لئے آتی ہیں۔ پیر اور بدھ کے روز اسپتال میں حاملہ خواتین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ ان دنوں مذکورہ ہسپتال میں زیادہ ترلوگ کورونا ٹیسٹ کے لئے آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آندھراپردیش: 262 طلبہ کورونا سے متاثر