اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ ویکسین لگانے کے بعد میڈیسن کا حیدرآبادی طالب علم فوت

گوڈی میڈلا سنکلپ ولد گوڈی میڈلا چرنجیوی تلنگانہ کے حیدرآبادسے تعلق رکھتا ہے۔ گوڈی میڈلا سنکلپ لکشمی نارائنن پرائیویٹ میڈیکل کالج، پانڈیچیری میں یو جی سیکنڈ ایئر کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔

کووڈ ویکسین لگانےکےبعد میڈیسن کا طالب علم فوت
کووڈ ویکسین لگانےکےبعد میڈیسن کا طالب علم فوت

By

Published : Oct 3, 2021, 6:20 PM IST

نجی میڈیکل کالج کا طالب علم کووڈ کا ٹیکہ لینےکے ایک دن بعد فوت ہوگیا۔ گوڈی میڈلا سنکلپ ولد گوڈی میڈلا چرنجیوی تلنگانہ کے حیدرآبادسے تعلق رکھتا ہے۔گوڈی میڈلا سنکلپ لکشمی نارائنن پرائیویٹ میڈیکل کالج ، پانڈیچیری میں یو جی سیکنڈ ایئر کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔

کووڈ ویکسین لگانےکےبعد میڈیسن کا طالب علم فوت

وہ کالج کے ہاسٹل میں رہ کر میڈیسن پڑھ رہا تھا۔ سنکلپ جس نے اپنی کووڈ 19 ویکسین پڈوچیری کوڈاپکم پرائمری ہیلتھ سنٹر میں یکم اکتوبر کو لی تھی۔

اگلے دن 2 اکتوبر کو ، ساتھی رومیٹس نے سنکلپ کو ناشتہ کرنے کی دعوت دی۔ اس نے نہیں کھایا کیونکہ اسے کھانسی ہو رہی تھی اور بیہوشی محسوس ہو رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Corona Update: بھارت میں کورونا کے 22,842 نئے کیسز، 244 اموات درج

فورا ساتھی طلباء اسے میڈیکل کالج ہسپتال لے گئے۔ سنکلپ کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی مر چکا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details