اردو

urdu

ETV Bharat / state

Suicide in Telangana نظام آباد میں میڈیکل طالب علم کی خودکشی

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں میڈیکل طالب علم نے خودکشی کرلی۔ نوجوان نظام آباد ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس فائنل ایئر کا طالب علم تھا۔ student Suicide in Nizamabad

نظام آباد میں میڈیکل طالب علم کی خودکشی
نظام آباد میں میڈیکل طالب علم کی خودکشی

By

Published : Feb 25, 2023, 1:03 PM IST

حیدرآباد:تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پی جی میڈیکل طالبہ کی خودکشی کی کوشش کے معاملہ کو لوگ پوری طرح فراموش بھی نہیں کرپائے تھے کہ ضلع نظام آباد میں ایک میڈیکل طالب علم نے خودکشی کرلی۔ اس واقعہ سے سنسنی پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق نظام آباد ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس فائنل ایئر کی تعلیم حاصل کرنے والے ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ آج صبح پیش آیا۔ سرکاری میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس آخری سال کے طالب علم 22 سالہ ہرشا نے اپنے ہاسٹل کے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ اس انتہائی اقدام کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں:Suicide Case in Hyderabad حیدرآباد میں ہریانہ کی طالبہ نے خودکشی کرلی

پولیس کو شبہ ہے کہ ہرشا کل رات اپنے ساتھی طلبہ کے ساتھ تھا، رات کے کھانے کے بعد اس نے اپنے کمرے میں جا کر یہ انتہائی اقدام کیا۔ نظام آباد 1 ٹاؤن پولیس نے اطلاع پر موقع پر پہنچ کر اس معاملہ کی جانچ شروع کر دی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اس خودکشی کی وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے۔ ہرشا کا تعلق منچریال ضلع کے چنتا گوڑا گاؤں سے ہے۔ ہرشا کے والد سرینواس ملازمت کے سلسلے میں خلیجی ملک میں ہیں۔ واضح رہے کہ جنوری 2023 میں حیدرآباد میں ہریانہ کی رہنے والی طالبہ نے خودکشی کر لی تھی۔ حیدرآباد کے ایفلو میں طالبہ نے ہاسٹل کی عمارت سے کود کر خودکشی کرلی تھی۔ پولیس نے طالبہ کی شناخت 22 سالہ انجلی کے طور پر کی جو ایم بی سی ہاسٹل سیتاپھل منڈی میں مقیم تھی۔ وہ ایم اے انگریزی کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details