اردو

urdu

ETV Bharat / state

Qubool Pasha Shuttari Pasess Away مولانا سید قبول پاشا شطاری کا سانحہ ارتحال - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ریاست تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی مشہور شخصیت حضرت مولانا سید محمد قبول پاشا قادری شطاری انتقال کر گئے۔ Maulana Syed Qubool Pasha Shuttari Pasess Away

مولانا سید قبول پاشا شطاری کا سانحہ ارتحال
مولانا سید قبول پاشا شطاری کا سانحہ ارتحال

By

Published : Apr 17, 2023, 3:33 PM IST

حیدرآباد:جانشین حضرت کامل شطاری رح ضیاء المشائخ حضرت مولانا سید محمد قبول پاشا قادری شطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن و معزز رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ‌ (خلف اکبر سلطان الواعظین حضرت سید مرتضی پاشا قادری زرین کلاہ رح) نے آج صبح 8 بجے اویسی ہاسپٹل کنچن باغ میں داعی اجل کو لبیک کہا۔ نماز جنازہ آج بروز پیر 17 اپریل مطابق 25 رمضان المبارک بعد نماز عشاء و تراویح 11 بجے شب مکہ مسجد میں مقرر ہے ‌اور تدفین اندرون گنبد حضرت کامل شطاری رح، مسجد آستانہ شطاریہ میں عمل میں آئے گی۔

واضح رہے کہ مولانا سید محمد قبول پاشا قادری شطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن تھے، مولانا سید محمد قبول پاشا قادری شطاری ایک لمبے عرصہ تک آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ‌ کے رکن بھی رہے ہیں۔ حضرت مولانا سید محمد قبول پاشا قادری شطاری آندھرا پردیش ہلال کمیٹی کے ایک اہم عہدے پر بھی فائز تھے۔ حضرت مولانا سید محمد قبول پاشا قادری شطاری ایک معزز عالم دین اور شطاریہ سلسلہ سے وابستہ تھے۔ تلنگانہ، آندھرا پردیش اور مہاراشٹر کے علاوہ دیگر ریاستوں میں آپ کے بڑی تعداد میں عقیدت مند پھیلے ہوئے ہیں۔ جو گاہے بگاہے حضرت مولانا سید محمد قبول پاشا قادری شطاری سے ملاقات کی غرض سے شہر حیدر آباد آتے رہتے تھے۔ حضرت مولانا سید محمد قبول پاشا قادری شطاری کے انتقال سے علمی وادبی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ان کے گھر پہونچ کر تعزیت پیش کی اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور صبر کی تلقین کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details