اردو

urdu

ETV Bharat / state

تبلیغی جماعت سے متعلق ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم: حافظ پیر شبیر احمد - حافظ پیر شبیر احمد

مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش نے ممبئی ہائی کورٹ کی ڈویڑن بنچ کے ذریعہ تبلیغی جماعت سے متعلق کیے گئے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے ان حکومتوں کے لیے نصیحت آمیز قرار دیا ہے جو ملک کے وسیع تر مفاد کو نظر انداز کرکے فرقہ پرست طاقتوں کے اشارے پر چلتی ہے۔

maulana shabbir ahmed praise mumbai high court decision on tablighi jamaat
تبلیغی جماعت سے متعلق ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم: حافظ پیر شبیر احمد

By

Published : Aug 25, 2020, 5:58 PM IST

مولانا حافظ پیر شبیر احمد نے کہا کہ جسٹس ٹی وی نالا واڈے اور جسٹس ایم جی سیولکر کی بنچ کا فیصلہ ایک ایسا صاف شفاف آئینہ ہے جس میں مرکزی وریاستی حکومتیں اپنا داغدار چہرہ دیکھ سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں جن نکات پر روشنی ڈالی ہے ان سے فرقہ پرستی اور فاشزم کو مایوسی اور شکست ہوئی ہے اور انصاف کے طلب گاروں کو فتح ملی ہے۔یہ قابل اطمینان ہے کہ عدالت نے حکومت اور میڈیا کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے تبلیغی جماعت کے کارکنان پر لگائے گئے سارے الزامات کو خارج کردیا ہے اور حکومت سے پوچھا ہے کہ کیا ہم نے مہمانوں سے اپنی عظیم روایت اور وراثت کے مطابق سلوک کیا ہے؟ کووِڈ۔19 کی پیدا شدہ صورت حال میں ہمیں اپنے مہمانوں کے تئیں زیادہ حساس اور زیادہ قابل رحم ہو نا چاہیے، لیکن ہم نے ان کی مدد کرنے کے بجائے ان کو جیلوں کے اندر بندکردیا اور ان پر سفری قانون کی خلاف ورزی اور بیماری پھیلانے کا الزام ٹھونک دیا۔

مولانا حافظ پیر شبیر احمد نے کہا کہ فیصلے میں عدالت نے ان امور کے ذریعہ نہ صرف حکومتوں کو جگانے کا کام کیا ہے بلکہ ملک کے وقار، اس کے آئین، اس کی عظمت اور عظیم روایات کے تئیں اس کے غیر ذمہ دار انہ رویے پر اسے خبر دار بھی کیا ہے۔ عدالت نے حکومت کو اپنی خامیوں کی اصلاح کی دعوت دی ہے جو خیر مقدم کے لائق ہے۔ اس کے پس منظر میں ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ تبلیغی جماعت کے خلاف ریاست میں جہاں بھی مقدمہ دائر ہے، اس کو خارج کیا جائے اور جو پاسپورٹ ظبت ہے وہ بلاتاخیر واپس دیا جائے کیونکہ یہ لوگ ہمارے مہمان ہیں ان کے ساتھ اکرام کا معاملہ کرنا چاہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیتہ علماء ہند نے ہمیشہ ملک کے آئین کے تحفظ کی ذمہ داری ادا کی ہے، وہ کسی بھی مظلوم پر ظلم ہوتے نہیں دیکھ سکتی۔ جب تبلیغی جماعت کا معاملہ سامنے آیا، تب سے آج تک جمعیتہ علماء سیاسی، سماجی اورقانونی ہر محاذ پر ان کی مدد کرتی رہے اور ان شاء اللہ کرتی رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details