اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ماہ صفر کو منحوس سمجھنا غلط ہے' - صفر ماہ میں پیدا ہونے والی بدگمانیاں

ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے سراج العلماء اکیڈمی کے صدر مولانا محمد نعیم الدین حسامی عادل نے ماہ صفر المظفر کے تعلق سے مسلمانوں میں پائے جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ میں بھی شادی بیاہ اور دیگر تقاریب کی جا سکتی ہیں اس ماہ کو نحوس تصور کرنا غلط ہے۔

مولانا محمد نعیم الدین  نے صفر ماہ میں پیدا ہونے والی بدگمانیاں دور کی
مولانا محمد نعیم الدین نے صفر ماہ میں پیدا ہونے والی بدگمانیاں دور کی

By

Published : Sep 22, 2020, 6:53 PM IST

سراج العلماء اکیڈمی کے صدر مولانا محمد نعیم الدین حسامی عادل نے ماہ صفر المظفر کے حوالے سے مسلمانوں میں پائے جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ میں بھی شادی بیاہ اور دیگر تقاریب منعقد کی جا سکتی ہیں اس ماہ کو نحوس تصور کرنا غلط ہے اسلامی اقدار کے مغائر ہے۔تمام مہینے اور دن اللہ کے ہیں۔

مولانا محمد نعیم الدین نے صفر ماہ میں پیدا ہونے والی بدگمانیاں دور کی

انہوں نے کہا کہ نحوست کو دور کرنے کے لئے اس ماہ کی تیرہ تاریخ کو تیرہ تیزی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ اس دن انڈے تیل وغیرہ کو سراہنے رکھ کر صبح کے اوقات میں پکارنے والے کو دے دیئے جاتے ہیں۔

انہوں نے اس قسم کے بدگمانیوں توہم پرستی سے بچنے کی تلقین کی-انہوں نے کہا کہ نحوست دور کرنے کے لیے اپنے اعمال میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے نماز پنجگانہ مکمل انہماک سے پڑھنا چاہیے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details