حیدرآباد : امیرامارات ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھراپردیش حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفرپاشاہ نے بی جے پی کی ترجمان نوپورشرما اورسوشیل میڈیا کے انچارج نوین کمارجندال کی جانب سے شان رسالتؐ میں گستاخی کے ایک ہفتہ کے بعد بی جے پی سے ان کی برطرفی ومعطلی پر اپناشدید ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ مسلم رہنماوں، علما اور مسلمانوں کے شدید احتجاج کے باوجود بی جے پی نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی تاہم جب چند عرب ممالک نے اس واقعہ کا سخت نوٹ لیا اور حکومت ہند بالخصوص بی جے پی کے رویہ پر اپنی برہمی ظاہر کی تو ان دونوں شرپسند اور گستاخ عناصر کو پارٹی سے باہر کردیا گیا حقیقت یہ ہے کہ نوپورشرما و نوین کمار جندال کی معطلی وبرطرفی کافی نہیں ہے بلکہ انہیں تاحیات جیل بھیج دیا جائے کیونکہ اسلام اور شان رسالتؐ میں گستاخی کرنا معمول بنتا جارہا ہے اور اتنی بدترین حرکت کے بعد یہ کہا جاتا ہے کہ ہمارے الفاظ سے کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو ہم معافی مانگتے ہیں جبکہ گستاخی کرنے والوں کو یہ کہنا اور تحریری اقرار کرنا چاہئے کہ ہم نے جو کچھ کہا ہے وہ بالکل غلط اور ہماری شرپسندانہ ومجرمانہ حرکت ہے جس پر ہم مسلمانوں سے معذرت خواہ ہیں۔ Maulana Jafar Pasha condemns arrests of Muslims in Kanpur
مولانا جعفر پاشاہ نے مزید کہا کہ شان رسالتؐ میں گستاخی پر بی جے پی نے واقعی سنجیدگی سے نوٹ لیا ہے تو پھر وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف علی الاعلان بیانات دینے والے یوپی کے وزیراعلی کو یہ سخت پیام اوروارننگ دیں کہ شان رسالتؐمیں گستاخی کے خلاف کانپور میں احتجاج کرنے والے پُرامن اور بے قصور مسلمانوں کی فی الفور رہائی عمل میں لائیں۔تب ہی یہ سمجھاجائے گا کہ بی جے پی نے دکھاوے کے طورپر نہیں بلکہ حقیقی طورپر بی جے پی لیڈروں کو برطرف ومعطل کیا ہے۔ Maulana Jafar Pasha on Derogatory Remarks Against Prophet pbuh
انہوں نے نے کہا کہ زعفرانی جماعت کے قومی لیڈران سے لے کر ملک کے مختلف حصوں میں پائے جانے والے بی جے پی کے نچلے درجے تک کے لیڈران اور بعض سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی و زہر اگلنے کو اپنا وطیرہ بنالیا ہے۔ Maulana Jafar Pasha Slams BJP دیگر مذاہب کے ماننے والے سادہ لوح عوام بالخصوص نوجوانوں کے ذہنوں کو پراگندہ کیا جارہا ہے۔ اطمینان کی بات یہ ہے کہ عوام کا ایک بڑاطبقہ ان جاہلانہ و شرپسندانہ حرکتوں پر اپنی ناراضگی کااظہار کررہا ہے۔ مولانا نے کہاکہ شان اقدسؐ میں گستاخی پر جب جمعہ 3جون کو یو پی کے شہر کانپور میں صدائے احتجاج بلند کیا گیا تو اس کو فرقہ وارانہ رنگ دیےدیا گیا وہاں پر مسلمانوں پر پولیس نے حددرجہ ظلم کیا، یکطرفہ کارروائیاں کرتے ہوئے بڑے پیمانہ پر بے قصور مسلمانوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے انتہائی جانبدارانہ و یکطرفہ روایہ اختیار کرتے ہوئے چُن چُن کر مسلمانوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان میں بیشتر ایسے مسلمان بھی ہیں جو حالات کے خراب ہونے کے وقت مقام واقعہ پر موجود تک نہ تھے۔ مولانا جعفر پاشاہ نے کہا کہ ظلم کرنے والوں کو یہ بات اچھی طرح ذہن نشین رکھنا چاہئے کہ حکومتیں،کفر سے باقی رہ سکتی ہیں لیکن ظلم سے نہیں۔ مظلومین کی بددعائیں عرش الہی کو ہلادیتی ہیں اور جب اللہ رب العزت جلال میں آجاتے ہیں تو پھر ظالموں کو زمین میں دھنسادیاجاتا ہے اور وہ نیست و نابود ہوجاتے ہیں۔