اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dar Uloom Hyderabad دارالعلوم حیدر آباد کی کمان کو منہدم کرنے کی کوشش، مولانا جعفر پاشاہ کا احتجاج - حیدر آباد خبر

جامعہ دارالعلوم حیدر آباد کے ذمہ دار جعفر پاشاہ کا کہنا ہے کہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے مدرسے کو انہدامی کارروائی سے قبل کوئی نوٹس جاری نہیں کی گئی۔ ہم نے سڑک کی توسیع کے لئے مدرسہ کی جتنی زمین دینی تھی، وہ دے چکے ہیں۔ مزید 3 فٹ حصے کو منہدم کریں گے تو دونوں کمانیں منہدم ہو جائیں گی۔

جعفر پاشاہ
جعفر پاشاہ

By

Published : May 5, 2023, 12:25 PM IST

جعفر پاشاہ

حیدر آباد: ریاست کے ممتاز دینی مدرسہ دارالعلوم حیدر آباد واقع شیورام پلی کے باب الداخلہ کی کمان کو منہدم کرنے جی ایچ ایم سی کی کوشش آج اس وقت نا کام ہوگئی جب مدرسہ کی کمیٹی کے ایک رکن ڈاکٹر نظام الدین، طلباء کے ہمراہ انہدامی کارروائی کی شدید مخالفت کی اور احتجاج بلند کیا۔ اس دوران ناظم مدرسہ مولانا محمد حسام الدین جعفر پاشاہ بھی وہاں پہنچ گئے اور انہدامی کارروائی کی کوشش کے خلاف احتجاج بلند کیا ۔

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا جعفر پاشاہ نے کہا کہ آج 12 بجے کے درمیان جی ایچ ایم سی کے بعض اہلکار بلڈوزر لے کر دار العلوم مدرسہ گئے اور باب الداخلہ کی کمان کو منہدم کرنے کی کوشش کی۔ اطلاع ملتے ہی انہوں نے مدرسہ کے ذمہ دار ڈاکٹر نظام الدین کے ساتھ مقام واقعہ پہنچ گئے اور انہدامی کارروائی کے خلاف احتجاج بلند کیا جس پر فوری انہدامی کارروائی روکدی گئی۔بتایا گیا ہے کہ بلدیہ کا عملہ سڑک کی جانب کمان کے 3 فٹ حصہ کو منہدم کرنا چاہتا تھا۔

مولانا جعفر پاشاہ نے کہا کہ آخر حکومت مدرسوں کے پیچھے کیوں پڑی ہوئی ہے۔ شہر میں کئی غیر مجاز قبضہ ہیں ۔ مولانا نے وزیر اعلی کے سی آر کو مشورہ دیا کہ وہ ایسا کوئی عمل نہ کریں جس سے عوام میں ناراضگی اور بے چینی پیدا ہو جائے ، ہماری اس گزارش کو قبول کریں۔ بصورت دیگر حالات خراب ہو سکتے ہیں۔ مولانا نے مدرسہ کی کمان کا معائنہ کرنے کا بھی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کو مشورہ دیا۔

مزید پڑھیں:Madrasa-I-Aliya Celebration مدرسہ عالیہ کے ڈیڑھ سوسال مکمل ہونے پر اتوار کو تقریب کا اہتمام

مولانا نے کہا کہ دارالعلوم حیدر آباد مولانا محمد حمید الدین عاقل حسامی کے جمع کردہ ی ایک ایک پیسہ اور پسینہ کی نشانی ہے۔ عوام مدرسہ کے انہدام کو برداشت نہیں کریں گے۔ مولانا نے کہا کہ چند دن قبل جی ایچ ایم سی کی ایک خاتون عہدیدار نے دارالعلوم آکر تیقن دیا تھا کہ مدرسہ کی کمان کو منہدم نہیں کیا جائے گا لیکن وہ اپنا وعدہ بھول گئیں۔ آج کی یہ اچانک کا رروائی شر پسندی ہو سکتی ہے۔ مولانا نے انتباہ دیا کہ کوئی بھی مدرسہ کی جانب نظر اٹھا کر نہ دیکھیں۔ اگر کمان کو منہدم کیا گیا تو مدرسہ کی شان اور اس کی رونق ختم ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مدرسہ کے رو برو سٹرک پر فلائی اوور کی تعمیر ہونے کے بعد ٹرا فک فلائی اوور سے گزر جائے گی۔ نیچے کے حصہ میں ٹرا فک کے گزرنے میں کمی ہو جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ کمان منہدم کرنے 4 دن کی مہلت دی گئی ہے، تاہم مولانا نے کہا کہ 4 دن بعد بھی کمان کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مولانا نے ملت کے ذمہ داروں کو مشورہ دیا کہ وہ مدرسہ کی حفاظت کے لئے دلچسپی لے کر آگے آئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details