حیدرآباد پولیس نے اس معاملے میں چار غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں سے ایک نائیجیریا اور تین افراد نیپال کے بتائے جارہے ہیں۔ جھنیں شادی کے نام پر دھوکہ دہی میں ملوث بتایا جارہا ہے۔
گرفتار شدہ 24 سے 66 برس کے چاروں افراد نے شادی بیاہ سے متعلق ایک ویب سائٹ پر اپنا پروفائل رجسٹرڈ کرایا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور نائیجیریائی شخص کی تلاش جاری ہے۔
سائبر آباد پولیس کمشنر وی سی سجانر نے بتایا کہ 'ایک ملزم نے واٹس ایپ کے ذریعے ایک خاتون سے رابطہ قائم کیا تھا اور وہ برطانیہ میں کام کرنے والے آرتھوپیڈک سرجن کی حیثیت سے پوچھ رہا تھا اور کہا تھا کہ وہ اس سے شادی کرے گا'۔