حیدرآباد: ہفتہ کی شام ایک اسپتال میں زبردست آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ شام پانچ بجے کے قریب پیش آیا۔ آگ چھٹی منزل سے شروع ہوئی اور آہستہ آہستہ پہلی منزل تک پھیل گئی۔ تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس واقعہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین میں خوف وہراس پھیل گیا۔ عملے نے پولیس اور دیگر امدادی کارکنوں کی مدد سے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں پہنچایا۔
مہدی پٹنم کے جیوتی نگر علاقے میں پی وی این آر ایکسپریس وے پر واقع انکورا اسپتال میں آگ لگ گئی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے منظر سے ہسپتال کی بالائی منزل کو بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔ آگ مبینہ طور پر پی وی این آر ایکسپریس وے پر ستون نمبر 70 کے قریب واقع اسپتال کی عمارت کے اوپر لگے فلیکس سے شروع ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔