اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire Breaks Out in Andhra آندھرا پردیش میں پلاسٹک کے گودام میں اچانک آتشزدگی - نندیال میں پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی

آندھراپردیش کے ضلع نندیال میں پلاسٹک کے گودام میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ میں مکان میں رہنے والوں کی چوکسی کی وجہ سے ان کی جان بچ گئی۔ مکان میں دو بھرے ہوئے گیس سلنڈرس تھے تاہم اس چوکسی کی وجہ سے آگ گیس سلنڈرس تک نہیں پہنچ پائی۔ Fire Breaks Out at Plastic Factory in Andhra

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 1, 2022, 10:36 AM IST

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع نندیال میں پلاسٹک کے گودام میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق کل شب پیش آئے اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی البتہ مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا جو متصل مکانات اور دکانات تک پھیل گیا۔اس سے مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے جنہوں نے فوری طورپر فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو چوکس کیا۔بعد ازاں فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کرآگ پر قابو پایا۔سمجھاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔Fire Breaks Out at Plastic Factory in Andhra

ذرائع کے مطابق ستیہ نارائنا نامی شخص کے کی نچلی منزل پر پلاسٹک کا گودام تھا۔شارٹ سرکٹ سے پہلے آگ گودام میں لگی جس نے اوپری منزل کے مکان کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔اس واقعہ میں دکان کے ساتھ ساتھ مکان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔مقامی افراد نے کافی کوششوں کے بعد دکان اور مکان سے سامان کو منتقل کیا۔ اس واقعہ میں مکان میں رہنے والوں کی چوکسی کی وجہ سے ان کی جان بچ گئی۔ مکان میں دو بھرے ہوئے گیس سلنڈرس تھے تاہم اس چوکسی کی وجہ سے آگ گیس سلنڈرس تک نہیں پہنچ پائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details