باورچی خانہ میں شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ آگ اتوار کی صبح لگی اور تیزی کے ساتھ پھیلنے لگی۔باورچی خانہ میں تین سلینڈر رکھے ہوئے تھے۔اس واقعہ کے وقت مکان میں 6افرادموجود تھے تاہم کسی کے بھی جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی اور آگ کومحفوظ طریقہ سے بجھا دیا گیا۔
بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ
شہر حیدرآباد کے دومل گوڑہ علاقہ کے ٹیولپ اپارٹمنٹ کی دوسری منزل پر بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ
فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کے وہاں پہنچنے تک دو سلنڈرس پھٹ چکے تھے اور ایک سلنڈر بھی جلد ہی پھٹ پڑا۔آگ دوسری منزل سے تیسری منزل تک پھیل گئی اور تیسری منزل پر رکھا ٹی وی سیٹ جل گیا۔دوسری منزل پر رنجیت سنگھ کے مکان میں یہ واقعہ پیش آیا۔
اس اپارٹمنٹ کو سلامتی کی وجوہات کی بنا پر خالی کردیاگیا۔فائر بریگیڈ کے عہدیدار اس معاملہ کی جانچ کررہے ہیں۔ابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔باورچی خانہ میں بجلی کے کئی آلات تھے۔