اس مسئلے پر حیدرآباد کے عنبرپیٹ میں گزشتہ اتوار کو کشیدگی پیدا ہو گئی اور دو گروپ میں سنگ باری میں بعض افراد زخمی ہوگئے۔
مسجد اسی جگہ تعمیر کی جائے مسجد یکخانہ کی نئی تعمیر کے لیے مجلس بچاؤ تحریک قائدین نے مینارٹی اقلیتی کمیشن کو ایک درخواست دی اور کہا کہ مسجد یکخانہ 400گز پر موجود تھی۔ جس میں نماز ادا کی جا رہی تھی۔
حکومت کی منصوبہ بند سازش سے مسجد شہید کی گئی اس مسجد کو دوبارہ تعمیر کریں اور جنہوں نے مسجد کو شہید کیا ان پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
امجد اللہ خان خالد نے کہا کہ رکن اسمبلی گوشہ محل راجہ سنگھ سے عمبرپیٹ آتے ہیں اور مسجد یکخانہ کے پاس تشدد کرتے ہیں گوشہ محل سے عمبرپیٹ آنے تک پولیس خاموش رہی۔