حیدرآباد: تلنگانہ وقف بورڈ چیئرمین مسیح اللہ خان، مجلس کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین اور وقف بورڈ کے اعلیٰ عہدوں نے پولیس ڈی سی پی و آر ڈی آؤ چندرکال اور انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کرکے معاملہ کو سلجھالینے کا دعویٰ کیا ہے۔ Masi Ullha Khan Meet DCP And Discuss On Qutub Shahi Masjid
مسیح اللہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اندرون دو یوم معاملہ کو سلجھالیا جائے گا۔اس سلسلہ میں اعلیٰ حکام سے نمائندگی کی گئی جس کے بعد حکام نے مسئلہ کو دو یوم کے اندر حل کرلینے کا تیقن دیا۔ مسجد قطب شاہی کی 34 گنڈہ ارضی ہیں۔انہوں نے لوگوں سے افواہوں پر یقین نہ کرنے کی بھی اپیل کی۔