اردو

urdu

ETV Bharat / state

آندھراپردیش سی آئی ڈی صارفین کو ہراساں کررہی ہے اور اس کی تحقیقات بدنیتی پر مبنی ہے: مارگادرشی چٹ فنڈ - margadarsi chit fund

مارگادرشی چٹ فنڈ نے اپنے صارفین کو یہ یقین دلایا ہے کہ کمپنی نے انکم ٹیکس کی کسی بھی دفعات کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے اور وہ ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ تمام رہنمایانہ خطوط پر عمل پیرا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jul 11, 2023, 9:46 PM IST

Updated : Jul 12, 2023, 11:49 AM IST

مارگادرشی چٹ فنڈ پرائیویٹ لمیٹیڈ نے کمپنی پر اعتماد رکھنے والے صارفین کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یہ یقین دلایا کہ کمپنی کی جانب سے انکم ٹیکس کی کسی بھی دفعات کی خلاف ورزی نہیں کی گئی اور وہ ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ تمام رہنمایانہ خطوط پر عمل پیرا ہے۔

آندھرا پردیش کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (AP-CID) کی جانب سے تازہ نوٹس بھیجے جانے پر کمپنی نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس کے تمام دعوے من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ نوٹس کا مقصد صرف اور صرف ہراساں کرنا ہے جبکہ کمپنی اپنے چٹ فنڈ کے کاروبار کو ریگولیٹری فریم ورک کے تحت مقرر کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق اچھے انداز میں چلارہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری ایک ایک بیان میں کہا گیا کہ ’ہمارا مالیاتی نظم و ضبط ہماری طاقت ہے اور ہم کسی بھی حال میں قواعد کی خلاف ورزی کی کوئی بھی گنجائش نہیں چھوڑتے‘۔ بیان میں یہ بھی الزام عائد کیا کہ آندھرا پردیش سی آئی ڈی کی جانب سے کی جارہی پوچھ تاچھ بدنیتی پر مبنی ہے اور مارگادرشی کے کاروبار و صارفین کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچانے کےلئے ایسا کیا جارہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’ہمارے صارفین کو ہراساں کرنے کے مقصد کے تحت ان کی ذاتی تفصیلات پر اصرار کیا جارہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سی آئی ڈی کسٹمر نیٹ ورک کو نقصان پہنچانے کے مذموم ارادوں کے تحت تحقیقات کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ بیان آندھرا پردیش CID کی جانب سے کمپنی میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کررہی ہے کہ پس منظر میں جاری کیا گیا، جس کا مقصد صارفین کو اس بات سے آگاہ کرانا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ قبل ازیں تلنگانہ ہائیکورٹ کی جانب سے دیئے گئے حکم کے مطابق سی آئی ڈی کو ان کی رازداری میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے تھی، معزز عدالت کے حکم کو نظرانداز کرتے ہوئے کی جارہی کاروائی توہین عدالت کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

معزز عدالت کی ہدایات کے باوجود اے پی سی آئی ڈی کی جانب سے بار بار پریس نوٹس جاری کی جاتی ہیں جس کا واحد مقصد ریاست بھر میں پھیلے تمام صارفین کو ہراساں کرنا اور کمپنی کو بدنام کرنا ہے جو ایک گہری سازش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ کمپنی نے ایک بار پھر کہا کہ اے پی سی آئی ڈی کی جانب سے عائد تمام الزامات من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

بیان میں کمپنی نے اپنے صارفین کو شدت سے یہ یقین دلایا ہے کہ مارگادرشی کبھی بھی کسی بھی قسم کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہی ہے اور نہ ہی چٹ فنڈ کاروبار سے متعلق قواعد و ضوابط کی کبھی بھی کوئی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

Last Updated : Jul 12, 2023, 11:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details