ماونوازوں کی ایکشن ٹیم و ماونواز لیڈر ہری بھوشن کے گن مین شنکر کی انکاونٹر میں ہلاکت ہوگئی تھی۔ اس کو فرضی انکاونٹر قرار دیتے ہوئے ماونوازوں نے اتوار کو شمالی تلنگانہ بند کی اپیل کی تھی۔ اس بند کے پیش نظر کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے پولیس نے دریائے گوداوری کے آبگیر علاقوں میں سیکوریٹی میں اضافہ کردیا ہے۔
ماونوازوں کا بند: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں ہائی الرٹ - ورنگل
تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے ایجنسی علاقوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا کیونکہ ماونوازوں نے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں انکاونٹر میں ماونواز کی ہلاکت کے بعد اتوار کو بند کا اعلان کیا تھا۔
ماونوازوں کا بند: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں ہائی الرٹ
پولیس نے بھدرادری کوتہ گوڑم،مُلگ،جئے شنکر بھوپال پلی، پداپلی، آصف آباد اور عادل آباد کے ایجنسی علاقوں میں تلاشی میں شدت پیدا کردی ہے۔20 جولائی کو ماوسٹ پارٹی نے اسٹیٹ کمیٹیوں، 12 ڈیویثرنس، ایریا کمیٹیوں اور ایکشن ٹیموں کا اعلان کیا تھا۔ ان کو کمزور کرنے کے لیے پولیس نے تب ہی سے تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔ اس تلاشی آپریشن کی نگرانی ڈی جی پی مہیندر ریڈی ضلع عادل آباد سے خود کررہے ہیں۔