حیدرآباد:ماؤنوازوں نے چھتیس گڑھ اور تلنگانہ ریاست کی سرحد پر 25 تاجروں کااغوا کر لیا۔ چھتیس گڑھ کے سکما ضلع کے گولاپلی میں ہفتہ وار بازار کے لیے تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے دموگوڑم منڈل کے 25 تاجر آٹوز اور ٹووہیلرس میں روانہ ہوئے۔ بھدرادری کوتہ گوڑم اور سکما اضلاع کی سرحد پر تاڑلہ گوڑم۔گولہ پلی کراس روڈ پر، ماؤنوازوں نے گاڑیوں کو روکا اور تاجروں کو نیچے اتارلیا۔ آٹوز اور گاڑیوں سے ضروری اشیاء اور شراب کی بوتلیں پھینک دی گئیں۔ وہ ان کے سیل فونس چھین کر جنگل میں لے گئے۔ ان میں کچھ خاتون تاجر بھی ہیں۔ یہ الزام لگاتے ہوئے کہ یہ تاجر پولیس کے لیے مخبر کے طور پر کام کر رہے تھے، ان میں بعض تاجروں پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے ان کے خلاف کام کرنے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ اسمبلی انتخابات: ریاست کے 119 اسمبلی حلقوں میں پولنگ جاری