یو جی سی کیئر لسٹ کے اجرا سے قبل بھی یہ جریدہ مستقل طورپر یوجی سی کے منظور شدہ رسائل و جرائد کی فہرست میں شامل رہا ہے۔
پروفیسر محمد ظفرالدین، ڈائرکٹر ڈی ٹی پی کی ادارت میں شائع ہونے والے اس جریدے کا آغاز ستمبر 2015 میں ہوا تھا جو مسلسل اشاعت پذیر ہے۔ یہ ایک خالص تحقیقی جریدہ ہے جس میں معتبر مقالات شائع کیے جاتے ہیں۔
اس جریدہ کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ انتہائی پابندی سے شائع ہوتا ہے اور اس کی ہارڈ کاپی کے ساتھ سافٹ کاپی بھی ریلیز کی جاتی ہے۔ ادب و ثقافت کے قلمکاروں میں پروفیسر شارب ردولوی، پروفیسر شمیم حنفی، پروفیسر عبدالستار دلوی، پروفیسراشرف رفیع، پروفیسر م۔ ن۔ سعید، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر عتیق اللہ، پروفیسر بیگ احساس، پروفیسر علی احمد فاطمی، پروفیسر شافع قدوائی، پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین اور ملک کے بیشتر اہم ناقدین شامل ہیں۔
ادب و ثقافت کو یونیورسٹی ارباب کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے اُردو دانشور حضرات اور قارئین کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ جریدے کے تمام شمارے مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر پڑھے اور ڈاﺅن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔