مولانا آزاد نیشنل اوپن یونیورسٹی کی یونیسکو تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔ مانو کے آئی ایم سی کے ڈائرکٹر رضوان احمد کو اپنی رکنیت سے نوازا ہے۔
رضوان احمد نے اس اعزاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے یونیورسٹی کے نام کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم اینڈ ٹیلی ویژن زمرے میں رکنیت سے نوازا گیا ہے جو یونیورسٹی کے لیے عزت کا مقام ہے۔
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو ایک اور اعزاز رکنیت حاصل ہونے پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس رکنیت میں اردو زبان کا بڑا دخل ہے مختلف موضوعات پر یونیورسٹی کے ویب کنٹینٹ کی اردو زبان میں تیاری پر یونیسکو نے انہیں اپنا رکن منتخب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اردو زبان ایک تہذیب ہے جس کو نوجوان نسل تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے اس دور میں ہر فرد کو اپنے طور پر اردو کی خدمت کا موقع ہے۔
رضوان احمد نے کہا کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے فیس بک اور یو ٹیوب چینل پر بہترین اردو مواد موجود ہے جس سے نہ صرف ملک بلکہ بیرون ممالک کے افراد بھی استفادہ کر رہے ہیں۔