حیدرآباد:مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی (مانو) میں فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگرامز میں آن لائن داخلے کی آخری تاریخ میں 10 نومبر تک کی توسیع کی گئی ہے جبکہ فیس کی ادائیگی کی تاریخ 15 نومبر کردی گئی ہے۔ پروفیسر رضاءاللہ خان، ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب یو جی سی - ڈسٹنس ایجوکیشن بیورو کی منظوری سے یہ توسیع کی گئی ہے۔ MANUU Hyderbad Distance Course Admission
یو جی سی سے منظور شدہ کورسز ایم اے (اُردو، انگریزی، اسلامک اسٹڈیز، عربی، ہندی اور تاریخ)، بی اے اور بی کام کے علاوہ ڈپلوما ان ٹیچ انگلش، ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن، سرٹی فیکیٹ کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور سرٹیفکیٹ کورس فنکشنل انگلش میں داخلے جاری ہیں۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے موصولہ مکتوب کے مطابق اب طلبہ کو دو تعلیمی کورسز میں ایک ساتھ داخلہ دیا جا سکتا ہے۔ ایسے طلبہ جو روایتی(ریگولر) طرز تعلیم کے تحت کوئی کورس کر رہے ہوں وہ اپنی پسند کے ایک فاصلاتی کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔MANUU Hyderbad Distance Course Admission extended