حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، نظامت فاصلاتی تعلیم کے فالو آن کورسز میں رجسٹریشن کے لیے فیس کا پورٹل 6 مئی 2023 تک کھلا رہے گا۔ پروفیسرمحمد رضا اللہ خان، ڈائرکٹر، نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب ایم اے (عربی) اور بی اے، بی ایس سی، بی کام (2020 کے سمسٹر بیچ اور 2019 سمسٹر بیچ کے مابقی طلبہ) اپنا رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in/dde ملاحظہ کریں۔
دوسری جانب مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کو محکمہ باغبانی ، حکومت تلنگانہ سے 7 ویں گارڈن فیسٹول اور پہلے فارمنگ فیسٹول میں بہترین باغات کے زمرہ میں پہلا انعام حاصل ہوا۔ تلنگانہ کے وزیر زراعت و باغبانی ایس نرنجن ریڈی نے 15 اپریل کو باغ عامہ ، حیدرآباد میں منعقدہ ایک تقریب میں گولڈ گارڈن ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ یونیورسٹی کے ایگزیکیٹو انجینئر ناگیشور ریڈی، انجینئرنگ سیکشن کے حوالے کیا۔ سید عبدالقدیر، انچارج ہارٹیکلچر، مانو ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر پلا راجیشور ریڈی، ایم ایل سی و صدر نشین رعیتو بندھو سمیتی بحیثیت مہمانِ اعزازی موجود تھے۔