اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sangareddy Murder Case ضلع سنگاریڈی میں قتل کی واردات

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واردات ضلع کے دوڈاگونڈا گاؤں میں بدھ کی صبح پیش آئی۔ مقتول کی شناخت 55 سالہ وٹھل کے طور پر کی گئی ہے۔ Murder Case in Sangareddy

By

Published : Nov 2, 2022, 1:42 PM IST

ضلع سنگاریڈی میں قتل کی واردات
ضلع سنگاریڈی میں قتل کی واردات

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ایک شخص کا اس کے حریفوں کی جانب سے مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے قتل کر دیا گیا۔ یہ واردات ضلع کے دوڈاگونڈا گاؤں میں بدھ کی صبح پیش آئی۔ مقتول کی شناخت 55 سالہ وٹھل کے طور پر کی گئی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق وٹھل کے خاندان کا اراضی کا تنازعہ چند برسوں سے گاؤں کے ایک اور خاندان سے جاری تھا۔ Murder Case in Sangareddy

بدھ کی صبح وٹھل اپنی موپیڈ گاڑی پر اپنے کھیت کی طرف جارہا تھا تو حملہ آوروں نے اس پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اس کے ارکان خاندان کا کہنا ہے کہ اسی جھگڑے کے نتیجہ میں اس کا قتل کیاگیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details