اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاڑی تیز چلانے پر اعتراض کرنے والے شخص کا قتل

ایک نوجوان کے گاڑی تیز چلانے پر اعتراض کرتے ہوئے احتیاط برتنے کا مشورہ دینے والے شخص کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

لاری ڈرائیور کا قتل

By

Published : May 2, 2019, 6:59 PM IST

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے منچریال ضلع کے بیلم پلی میں رحیم الدین نامی شخص جن کا تعلق مہاراشٹر سے بتایا گیا, لاری ڈرائیور ہے ۔

وہ لاری کے ساتھ سامان لے کر بیلم پلی پہنچے۔اس دوران بیلم پلی کا رہنے والا سریدھر اپنی موٹر بائیک پر برق رفتار سے لاری کو اوور ٹیک کرتے ہوئے آگے بڑھ گیا جس پر رحیم الدین نے سریدھر کے گاڑی تیز چلانے پر اعتراض کیا۔

برہم سریدھر بیچ سڑک پر اپنی گاڑی پارک کرتے ہوئے لاری پر چڑھ گیا اور لاری ڈرائیور پر حملہ کردیا۔سریدھر نے رحیم الدین کے سینہ پر گھونسے مارے جس کے نتیجے میں رحیم الدین ہلاک ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details